اسرائیلی فوج اورپولیس کی جگہ جگہ کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باوجود ماہ صیام کے پہلے جمعہ کو اڑھائی لاکھ فلسطینی قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب رہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روزاسرائیلی پولیس نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول تک پہنچنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ تاہم اس کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں فلسطینی قبلہ اول میں نماز جمعہ کے موقع پر پہنچنے میں کامیاب رہے۔
اسرائیلی پولیس کی جانب سے غزہ کی پٹی کے 100 فلسطینی شہریوں کو قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے جانے کی اجازات دی گئی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں سے ہزاروں فلسطینیوں نےمسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔ نماز جمعہ سے قبل ہی اسرائیلی فوج اور پولیس کی مسلح بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کو اپنے گھیرے میں لے لیا تھا۔
صہیونی فوج نے جگہ جگہ ناکہ بندی کرکے قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائی میں رکاوٹیں کھڑی کیں مگراسرائیلی فوج کی پابندیوں کےعلی الرغم پچاس ہزار فلسطینی نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے۔