جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ سے رضا کارانہ نقل مکانی کا اسرائیلی دعویٰ "مضحکہ خیز ہے” :حماس

بدھ 27-دسمبر-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت تحریک [حماس] نے پیرکے روز کہا ہےکہ جنگی مجرم نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی سے فلسطینی عوام کے لیے رضاکارانہ نقل مکانیکا جو منصوبہ منظور کرنے کے لیے دوسرے ممالک سے بات کی ہے وہ ایک مضحکہ خیز منصوبہہے۔ فلسطینی قوم ایسے نام نہاد منصوبوں کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتے ہیں۔

 

حماس کی طرف سےجاری ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے جو کچھ کہا ہے وہ جارحیت کوطول دینے کے لیے وہم کا بازار گرم کرنے کی کوشش ہے۔ چونکہ صہیونی قابض فوج طاقت کےمجرمانہ استعمال کے باوجود غزہ میں اپنے اعلان کردہ مقاصدد حاصل کرنے میں ناکام ہے۔اس لیے صہیونی ریاست اس طرح کے فرضی منصوبوں کا اعلان کرکے اپنی مجرمانہ دہشتگردی، فلسطینیوں کی منظم نسل کشی اور جرائم چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔

 

حماس نے کہا کہ "فلسطینی عوام نے جلاوطنی اور نقل مکانی کو مسترد کرنے کے اپنے فیصلہ کن مؤقف کیتصدیق کی ہے۔ فلسطینی قوم کسی قسم کے نقل مکانی کے منصوبے کو قبول نہیں کریں گے۔ہم اپنی سرزمین کے لیے لڑرہے ہیں۔

 

پاپولر فرنٹ فاردی لبریشن آف فلسطین نے کہا ہے کہ دشمن کےوزیر اعظم جنگی مجرم اور شکست خوردہ "بنجمن نیتن یاہو” کے بیانات لیکودپارٹی بلاک کے اجلاس کے موقع پر (کہ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر رضاکارانہ ہجرتکے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں) اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوشش ہے۔ پی ایل او نےکہا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے قتل عام کے باوجود اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنےمیں بری طرح ناکام رہا ہے۔ اس لیے وہ فلسطینیوں کی غزہ سے جبری ھجرت یا راضاکارانہ نقل مکانی کی باتیں کرکے اپنی خفت چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیتن یاھو شکست کھاچکے ہیں اور وہ اپنی شکست چھپانے کے لیے اس طرح کی باتیںکرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی