جمعه 15/نوامبر/2024

وادی گولان اسرائیل کا حصہ ہےخالی نہیں کریں گے: نیتن یاھو

جمعرات 8-جون-2017

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وادی گولان اسرائیل کا جزو لا ینفک [اٹوٹ انگ] ہے اسے خالی نہیں کیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز وادی گولان میں ’کٹزرین‘ یہودی کالونی میں مزید مکانات کے افتتاح کے موقع پرایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا کہ ہم یہاں موجود ہیں اور آئندہ بھی یہیں موجود رہیں گے۔ وادی گولان اسرائیل کا حصہ ہے ، اسے کسی صورت میں خالی نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وادی گولان کا مستقبل اسرائیل ہی کے ساتھ وابستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل وادی گولان کو خالی کرتا ہے اس پر اسلامی انتہا پسند قبضہ کرلیں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں اسرائیل نے کابینہ کا اجلاس وادی گولان میں منعقد کیا تھا۔ سنہ 1967ء کے بعد وادی گولان پر اسرائیلی کابینہ کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ شام کے وادی گولان پر اسرائیل نے سنہ 1967ء کی چھ روزہ ۔ عرب اسرائیل جنگ میں ناجائز قبضہ کرلیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی