شنبه 16/نوامبر/2024

سعودی اور اماراتی وزراء خارجہ کے بیانات کی فلسطین بھر میں مذمت

جمعرات 8-جون-2017

فلسطینی کی مذہبی اور سیاسی قیادت نے سعودہ عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزراء خارجہ کے متنازع بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد  کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کی سرکردہ مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کےوزیرمملکت برائے خارجہ اور انور قرقاش کے بیانات کو مسترد کر دیا ہے۔ ان دونوں وزراء نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کودہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے قطر سے حماس کی قیادت کو ملک سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
 
مرکزاطلاعات فلسطین کو موصولہ بیان کی نقل میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ اور اماراتی وزیر کے بیانات فلسطینی تحریک آزادی کومتنازع بنانے کی قابل مذمت کوشش ہیں۔ ان بیانات سے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی  ریاست کے جرائم پر پردہ ڈالنے، مقدسات، فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کو نقصان پہنچانے، عرب اور اسلامی اقدار کے منافی ہیں۔ اس طرح کے بیانات سے فلسطینی تحریک آزادی کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مزاحمت کو دہشت گردی سے جوڑ کر مذموم کوشش کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس فلسطین کی مزاحمتی قوت اور مسلم امہ کا فخر ہے۔ حماس صرف فلسطین میں صہیونی ریاست کے ناجائز تسلط کے خلاف اور قبلہ اول و مقدسات کے دفاع کے لیے سرگرم ہے۔
 

 

مختصر لنک:

کاپی