شنبه 16/نوامبر/2024

حماس کے اسیر رہ نما کا بیٹا آٹھ ماہ کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا

ہفتہ 10-جون-2017

اسرائیلی حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک مقامی اسیر رہ نما جمال ابو الھیجاء کے بیٹے عبدالسلام کو آٹھ ماہ کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عبدالسلام اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قائم پناہ گزین کیمپ میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عبدالسلام کو جزیرہ نما النقب کی جیل سے رہا کیا گیا۔ رہائی سے قبل عبدالسلام کو جیل سے الخلیل شہر کی ترقومیا چوکی پر لایا گیا۔ اس کے بعد اسے گذشتہ شب جنین شہر روانہ کردیا۔

عبدالسلام کی رہائی کی خبر ملتے ہی حماس کے کارکنان اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد ان کے گھر پراستقبال کے لیے جمع ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ عبدالسلام آٹھ ماہ تک اسرائیلی جیلوں میں قید رہے ہیں۔ وہ ماضی میں بھی متعدد بار اسرائیلی زندانوں میں 10 سال قید کاٹ چکے ہیں۔ سنہ 2002ء میں وہ جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے تھے۔ ان کے والد الشیخ ابو الھیجاء بدستور صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی