اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کل جمعہ کو اپنے ایک بیان میں امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی لبنان میں مقیم قیادت کو وہاں سےنکالنے کے لیے بیروت پر دباؤ ڈالے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’وللا‘ کے مطابق وزیر دفاع نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نیکی ہالے سے ملاقات کے دوران ان سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان میں موجود حماس کی قیادت کو وہاں سے بے دخل کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کرے۔
خیال رہے کہ حماس کی قیادت کے خلاف صہیونی ریاست کی جانب سے اشتعال انگیز مہم ایک ایسےوقت میں جاری ہے جب قطر میں موجود حماس کی قیادت پربعض خلیجی ملکوں کی طرف سے منفی پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے۔ صہیونی ریاست لبنان میں مقیم حماس کی قیادت بالخصوص صالح العاروری کو وہاں سے بے دخل کرنا چاہتی ہے۔