جمعه 15/نوامبر/2024

عراقی مزاحمتی گروپوں کا اسرائیل پر حملہ

جمعرات 28-دسمبر-2023

عراقی کردستان میں اربیل ہوائی اڈے کے قریب حریر اڈے کو نشانہ بنانے کے بعد عراقی مسلح دھڑوں نے جمعرات کی رات اسرائیل میں الیاد بستی پر حملے کا اعلان کیا ہے۔
 
خود کو "عراق میں اسلامی مزاحمت” کہنے والے ایک گروپ نے کہا کہ اس نے "اسرائیل میں الیاد بستی کے جنوب میں ایک اہم ہدف پر مناسب ہتھیاروں سے حملہ کیا”۔
 
بدھ کو عراقی مسلح دھڑوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے کردستان کے علاقے میں اربیل ہوائی اڈے کے قریب ایک امریکی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
 
اسی وقت کرد نیٹ ورک رودا نے اطلاع دی کہ اربیل ہوائی اڈے  کے قریب  ڈرون ایک گاؤں میں گر کر تباہ ہو گیا۔
 
عراق میں اسلامی مزاحمت سے تعلق رکھنے والے دھڑے عام طور پر شمالی عراق میں اربیل ہوائی اڈے کے قریب حریر اڈے کو نشانہ بناتے ہیں، جو ان کے بہ قول غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کا جواب ہے۔

مختصر لنک:

کاپی