عراق میں اسلامیمزاحمت نے کہا ہے کہ چند روز قبل اس نے بحیرہ روم میں اسرائیلی "کاریش”کے اہم فیلڈ پلیٹ فارم کو نشانہ بنایا۔
جمعے کی شام عراقیمزاحمتی فورسز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چند روز قبل اس کی افواج نے غزہ کیپٹی میں ہونے والے قتل عام پر ردعمل کے طور پر، بحیرہ روم میں ایک اہم ہدف کومناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور اسے براہ راست ہدف بنا کر اسے شدید نقصانپہنچایا۔
بعد میں الجزیرہنے "عراق میں اسلامی مزاحمت” کے ایک ذریعہ کے حوالے سے کہا کہ "ہمنے بحیرہ روم میں جس اہم ہدف کو نشانہ بنایا وہ کریش گیس فیلڈ پلیٹ فارم ہے۔”
جمعے کی فجر کےوقت "عراق میں اسلامی مزاحمت” نے اعلان کیا کہ اس نے مقبوضہ فلسطینیعلاقوں میں "ایلات” میں ایک ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے ایک بیانمیں کہا: "قابض اسرائیل کے خلافمزاحمت، غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت اور فلسطینی شہریوں بشمول بچوں، خواتین اوربوڑھوں کے خلاف غاصب ریاست کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کے جواب میں دشمن کیتنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔