جمعه 15/نوامبر/2024

القسام نے 20 اسرائیلی فوجی گاڑیاں اڑا دی گئیں، 10 فوجی جھنم واصل

ہفتہ 30-دسمبر-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دراندازیکے علاقوں میں صیہونی غاصب افواج کے خلاف گھات لگانے اور بارودی سرنگوں کے دھماکوںکے نفاذ کا اعلان کیا جس میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے جب کئی گاڑیوںکو تباہ کردیا گیا۔ تباہ ہونے والی گاڑیوں میں ٹینک، بلڈوزر اور دیگر بھاری مشینیںبھی شامل ہیں۔ مجاھدین نے اس دوران اسرائیل کے ایک جاسوس ڈرون کو بھی مار گرایا۔

 

القدس بریگیڈز نےجارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے فریم ورک کے تحت کئی آپریشن کیے ہیں۔

 

 

القسام بریگیڈ نےجمعہ کی شام شمالی غزہ سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف متعدد راکٹ داغے۔

 

القسام بریگیڈزنے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا ہے جس میں راکٹ سالو کے لانچنگ کا ایک پہلو دکھایا گیاہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کئی راکٹ لانچ کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں۔ انہیںمقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کی طرف داغا گیا۔

 

شہید عزالدینالقسام بریگیڈز کے ایک سرکردہ ذریعے نے جمعہ کو ایک رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ بریگیڈکےمجاھدین نے التفاح محلے کے مشرق میں گھات لگا کر قابض فوج پر حملہ کیا اور اس کےایک فوجی کیریئرٹرک کو تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ زیرو رینج سے ہونےوالی جھڑپوں میںکم سے کم 10 اسرائیلی فوجیہلاک ہوگئے۔

 

بریگیڈز نے اپنےٹیلیگرام چینل پر دشمن کے فوجیوں کو نشانہ بنانے اور غزہ شہر کے التفاح اور الدرجکے محلوں پر حملہ کرنے والی دشمن کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے مناظر نشر کیے ہیں۔

 

جمعہ کی شامالقسام بریگیڈز نے Skylark-2 طیارےکے مناظر نشر کیے، جسے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے تل الزاعتر کے شمال میں انٹیلیجنس مشن کے دوران قبضے میں لیا گیا تھا۔

 

بریگیڈز نے ایکفوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کے مجاھدین غزہ شہر کے مشرق میں الشاف اور جبل الرئیسکے علاقوں میں شدید جھڑپوں میں مصروف تھے جہاں انہوں نے صہیونی پیدل فورس کو ایک اینٹیپرسنل ڈیوائس کے ساتھ دھماکہ خیز مواد سےاڑا دینے میں کامیاب ہو گئے۔

 

القسام مجاہدین ٹیبی جی کے گولے سے ایک عمارت میں چھپی دوسری فورس کو بھی نشانہ بنانے میں کامیابرہے جس سے ان کی صفوں میں بڑی تعداد میں ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 

گزشتہ 48 گھنٹوںکے دوران بریگیڈز نے تصدیق کی کہ انہوں نے الدرج اور التفاح کے علاقوں میں گھسنےوالی 20 صہیونی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس سے ان دو علاقوں میں نشانہ بننے والی گاڑیوںکی تعداد 72 ہو گئی۔

مختصر لنک:

کاپی