شنبه 16/نوامبر/2024

ترکی سے لایا گیا امدادی سامان پانچ ٹرکوں کے ذریعے غزہ کی پٹی منتقل

اتوار 25-جون-2017

ترکی کی جانب سے ماہ صیام میں غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے بھیجے گئے امدادی سامان کا ایک بحری جہاز گذشتہ دنوں اسرائیل کی اسدود بندرگاہ پر اترا جس پر لادا گیا امدادی سامان پانچ ٹرکوں کے ذریعے غزہ منتقل کردیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی گذرگاہ امور کے ڈائریکٹر وائل ابو عمر نے بتایا کہ ترکی سے لائے گئے امدادی سامان کے 14 میں سے پانچ ٹرکوں کا امدادی سامان کرم ابو سالم گذرگاہ کے راستے غزہ کو بھیج دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ترکی سے بھیجا گیا امدادی بحری جہاز اسدود بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ ترک امدادی جہاز جنوبی ترکی کی مرسین بندرگاہ سے چالیس گھنٹےکی مسافت طے کرکے اسدود پہنچا۔

’اکوا اسٹیلا‘ نامی اس بحری جہاز پر 50 ہزار ملبوسات، اسکول کے بچوں کی 20 ہزار کاپیاں، 18 ہزار کھلونے اور 50 ہزار خوراک کے پیکٹ، سائیکلیں، پانچ ہزار ٹن آٹا، ایک سو ٹن بسکٹ چاکلیٹس، کیک، عید کےکپڑے اور 100 وہیل چیئرز شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی