جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد حرام میں دہشت گردی کی جسارت ناقابل معافی جرم ہے:حماس

اتوار 25-جون-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مسجد حرام میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی مجرمانہ سازش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل معافی جسارت قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ مکہ معظمہ میں دہشت گردی  کی منصوبہ بندی کرنے والے اسلام اور مسلمانوں کے بدترین دشمن ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجدحرام میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی مقدس مقامات میں امن وامان تباہ کرنے۔ عرب اور مسلم امہ کے دشمنوں کے خلاف سازش کرنے کے مترادف ہے۔ ایسے سنگین جرائم کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جاسکتا۔

حماس نے اللہ تعالیٰ سے سعوعرب کی سلامتی، استحکام اور پورے عالم اسلام  کےامن واستحکام کے لیے دعا کی اور مملکت سعودی عرب کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ مسجد حرام میں دہشت گردی کی سازش کا پتا چلنے پرپوری فلسطینی قوم کو دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب  کی پولیس نے مسجد حرام میں دہشت گردی کی خطرناک سازش ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جب کہ ایک اشتہاری نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

مختصر لنک:

کاپی