اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغرب کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گولیوں کا نشانہ بننے والا فلسطینی مسلح تھا اور وہ فوج پر حملے کی کوشش کر رہا تھا۔
فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو ایک آپریشن کے دوران اس وقت گولیاں ماریں جب فوج کو اس کی طرف سے حملے کا خطرہ محسوس ہوا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے اس واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
فلسطینی وزارت صحت نےایک بیان کی نقل بھی موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں قائم کریات اربع کالونی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔ شہید کی شناخت 26 سالہ ایاد غیث کے نام سے کی گئی ہے۔