اسرائیلی فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فوج کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ کر گرتباہ ہوگیا۔
اسرائیلی فوجی ترجمان افیحائی ادرعی نے بتایا کہ بیت لحم میں گرکر تباہ ہونے والے ڈرون طیارہ کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے۔ فوج نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کےلیے کمیٹی قائم کی ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے غرب اردن، بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں آئے روز فضائی حدود کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں۔ صہیونی ریاست جاسوسی، مانیٹرنگ اور کئی دیگر مقاصد کے لیے ڈرون طیاروں کا استعمال کرتے ہیں۔