قابض اسرائیلی حکام نے اسرائیلی جیلوں میں قید سب سے پرانے فلسطینی اسیر نائل البرغوثی کی اہلیہ کو ان کے خاوند سے ملنے پر پابندی لگا دی ہے۔
نائل البرغوثی کی اہلیہ ایمان نافع کے مطابق بین الاقوامی ریڈ کراس نے انہیں بتایا کہ ایشل جیل کی اسرائیلی انتظامیہ نے ان پر اپنے شوہر سے ملنے پر پابندی لگا دی۔
ایمان کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ عرصہ قبل ہی اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی جانب سے اپنے شوہر سے ملاقات کا اجازت نامہ دیا تھا۔
نائل البرغوثی مختلف اسرائیلی جیلوں میں 36 سال اور دو مہینے کا عرصہ گزار چکے ہیں۔ ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت میں اپنے شوہر سے ملاقات کریں گی اور ان کی صحت کا دھیان رکھیں گی۔
اسیر البرغوثی کو 2011 کے وفا الاحرار معاہدے کے تحت رہا کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں 2014ء میں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔