شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی اتھارٹی نے محکمہ صحت کے 16 ملازم جبری ریٹائر کردیے

منگل 25-جولائی-2017

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کے ساتھ انتقامی پالیسی پرعمل جاری ہے۔ رام اللہ اتھارٹی نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے محکمہ صحت کے مزید 16 سرکاری ملازنین کو قبل از وقت جبری ریٹائر کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں میڈیکل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل سعید السعودی نے ایک بیان میں بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ میں محکمہ صحت کے مزید سولہ ملازمین کو قبل از وقت جبری ریٹائر کردیا۔

السعودی نے خبردار کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے رام اللہ اتھارٹی کی طرف سے غزہ کے محکمہ صحت کے 85 ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جاتی تھیں جن میں سے 16 کو جبری ریٹائر کردیا گیا ہے۔

السعودی نے خبردار کیا کہ سرکاری ملازمین کی جبری اور قبل از وقت ریٹائر منٹ کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت شہریوں کی ملازمت سے فراغت پر فلسطینی عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر پائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ غزہ کے شہریوں کے خلاف انتقامی سازش اور معاشی دہشت گردی ہے۔ جبری ریٹائر کیے گئے ملازمین اکیلے ان کارروائیوں سے متاثر نہیں ہوں گے بلکہ ان کے ساتھ سیکڑوں افراد متاثر ہو رہےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی