جمعه 15/نوامبر/2024

سابق امریکی نائب صدر کےلبنان پر گرائے جانے والے بموں پر دستخط

اتوار 7-جنوری-2024

 

اسرائیل کے اپنےدورے کے دوران سابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے لبنان کی طرف داغے جانے سے پہلےتوپ خانے کے گولوں اور بموں پر دستخط کیےان پر ’’اسرائیل کی خاطر‘‘ کے الفاظ لکھے۔

 

یہ اقدام امریکاکی طرف سے موجودہ جنگ میں امریکا کی پوری مدد اور اسرائیل کی حمایت کے مترادف ہے۔

 

کل جمعہ کو پنسنے لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کا دورہ کیا ان کےساتھ بات چیت کا تبادلہ کیا اور پھر اسرائیلی میزائلوں پر دستخط کیے تھے۔

 

فوجیوں کے ساتھبات چیت کے دوران پنس نے ان سے کہا کہ "آپ جو کچھ کر رہے ہیں ہم اس کی تعریفکرتے ہیں۔ میں اب امریکی حکومت کی طرف سے نہیں بول رہا ہوں، لیکن میں امریکی عوامکی طرف سے بول رہا ہوں۔ ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آپ کی ہر ممکن مدد جاریرکھیں گے‘‘۔

 

سابق امریکیاہلکار نے فوجیوں کے ساتھ لنچ کیا، ان کے ساتھ بیٹھ کر کافی پی۔

 

اپنے دورے کےاختتام پر پنس نے توپ خانے کے گولوں پر دستخط بھی کیے جس پر انھوں نے لکھا تھا:”اسرائیل کی خاطر”۔

 

اپنی طرف سے پنسنے "ایکس” پلیٹ فارم پر لکھا کہ "میں نے اسرائیل کی شمالی کمان کادورہ کیا، فوجی رہ نماؤں سے ملاقات کی اور لبنان کی سرحد کے قریب تعینات فوجیوں کےپاسبیٹھا۔7 اکتوبر سے یہ بہادر اسرائیلی جن میں سے کچھ امریکی بھی ہیں اسرائیل کےدفاع کے لیے اپنے خاندان اور گھر چھوڑکرآئےہیں”۔

مختصر لنک:

کاپی