ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے خلاف لڑنے والی تمام فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہے اور سب کے ساتھ یکساں تعلقات استوار کیے ہوئے ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ تہران فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتا بلکہ سب کے ساتھ یکساں تعلقات استوار رکھتے ہوئے ان کی برابر مدد کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے نزدیک حزب اللہ اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ میں کوئی فرق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلابی تحریکوں کی فتح وکامرانی کے بعد متکبر ریاستوں اور بچوں کے قاتل صہیونی ریاست قاتل پر کاری ضرب لگی ہے۔