چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کو تباہ کن ہتھیاروں کی تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے:حماس

بدھ 9-اگست-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے باور کرایا ہے کہ جماعت غزہ کی پٹی کے علاقے کو صہیونی ریاست کے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی بار بار تجربہ گاہ نہیں بننے دے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل جب بھی نئے ہتھیاروں کا انبار لگاتا ہےتو وہ تجربے کے طور پر اسے غزہ کی پٹی کے عوام پر استعمال کرتا ہے۔

برھوم نے یہ بیان گذشتہ شب اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری کے رد عمل میں جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس دشمن کو اپنے ہتھیاروں کو غزہ کی پٹی پر استعمال کرنے کے تجربے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دے گی۔

ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں مجاھدین کے مراکز پر بمباری صہیونی ریاست کی کھلی بغاوت، جارحیت اور حدود سے تجاوز ہے۔ اس خطرناک اقدام کے نتائج کا ذمہ دار بھی اسرائیل ہو گا۔

خیال رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان میں سے ایک 26 سالہ شہری کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی