جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں 73 یہودی قبلہ اول میں داخل

منگل 15-اگست-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔   گذشتہ روز 73یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج  نے مسجد الاقصیٰ میں سوموار  کو یہودی اشرارکے کئی گروپ اسرائیلی پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے والے یہودیوں کی تعداد 73 بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

 اسی اثناء میں پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار باب المغاربہ [مراکشی دروازے] سے داخل ہوئے اور کئی گھنٹے مسجد میں گھومنے پھرنے کے بعد باب السلسلہ سے باہر نکلے۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس کی طرف سے یہودیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی