کہتے ہیں کہ رزق اور سفر انسان کو اس کی آخری منزل تک لے جاتے ہیں۔ فلسطین کی ایک عازم حج خاتون کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ 55 سالہ فوزیہ مصطفیٰ حسین معروف گذشتہ روز مکہ مکرمہ پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد اچانک انتقال کرگئیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ فوزیہ معروف حنیف ایئرلائن کے جہاز میں آنے والے عازمین حج میں شامل تھی۔
وہ پہلے ہی کینسر کے مرض کا شکار تھی۔ سفر کی تھکاوٹ نے اس کی بیماری میں مزید اضافہ کیا تھا جس کے باعث اسے مکہ کےایک اسپتال میں لے جایا گیا۔ اسپتال منتقل کیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔