جمعه 15/نوامبر/2024

نضال جعفری کاقتل جرم، گمراہ عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے:حماس

جمعہ 18-اگست-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مصر کی سرحد پر واقع رفح قصبے میں ایک خود کش حملے میں القسام کمانڈر کی شہادت کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں گمراہ عناصر اور جرائم پیشہ لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ قانون کو تماشا بنانے والے سماج دشمن عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے طمابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں رفح میں القسام کمانڈر کی خود کش حملے میں شہادت کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے وزارت داخلہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی وزارت داخلہ غزہ کی پٹی مین آئین اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے، شہریوں کے تحفظ اور تمام تر چیلنجز کے باوجود عوام کو گمراہ عناصر سے تحفظ فراہم کرنے میں تمام کوششیں بروئے کار لائے گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل رفح کے علاقے میں ایک خود کش حملے میں حماس کےعسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک سینیر کمانڈر نضال الجعفری کو شہید کردیا گیا تھا۔

حماس کے ترجمان نے اس واقعے کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماورائے قانون سرگرم سماج دشمن عناصر کےخلاف کارروائی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ وزارت داخلہ علاقے میں امن وامان کے قیام اور دشمن عناصر کے خلاف درست کارروائی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نضال الجعفری قوم کے محافظ تھے۔ انہیں شہید کرنے والے پوری قوم کے دشمن ہیں۔ حماس نے دھماکے میں زخمی ہونے والےشہریوں کوہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مختصر لنک:

کاپی