شنبه 16/نوامبر/2024

مصر کا رفح گذرگاہ کو دو روز کے لیے کھولنے کا اعلان

ہفتہ 26-اگست-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے میں حکام کا کہنا ہے کہ مصری حکام نے کل اتوار اور پرسوں سوموار کے ایام میں رفح گذرگاہ کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے بھی 27 اور 28 اگست کو رفح گذرگاہ کھولنے کی تصدیق کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مصر نے انسانی بنیادوں پر عیدالاضحیٰ سے قبل دو روز تک رفح گذرگاہ کو دوطرفہ آمد ورفت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قاہرہ میں فلسطینی سفیر اور عرب لیگ میں مستقل مندوب جمال الشوبکی نے رفح گذرگاہ کے کھولے پر قاہرہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو مصری حکام نے رفح گذرگاہ چار روز تک کھولے جانے کے بعد بند کردی تھی۔ چار روز کے دوران غزہ کی پٹی میں بیرون ملک سفر کرنے کے لیے رجسٹرڈ فلسطینیوں میں سے صرف 4 فی صد ہی بیرون ملک جا سکے تھے۔

رفح گذرگاہ گذشتہ پانچ ماہ سے بند ہے۔ اس دوران  2861 عازمین حج اور 1209 عام شہری بیرون ملک روانہ ہوسکے ہیں جب کہ اس دوران بیرون ملک سے 1983 فلسطینی واپس غزہ آئے۔

مختصر لنک:

کاپی