سعودی عرب میں دُنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائی کے لیے 1705181 عازمین پہنچ چکے ہیں۔ عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس بار حج کے موقع پر گذشتہ برس کی نسبت 30 فی صد اضافہ متوقع ہے۔
اس دوران سعودی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک سے عازمین حج کے مملکت میں داخلے کے لیے بری، بحری اور فضائی راستے کھلے ہیں۔
اتوار کی شام تک 17 لاکھ 93 ہزار 723 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے تھے اور ان کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی تھی۔
سعودی عرب کی حکومت نے عازمین حج کے لیے تمام انتظامات بالخصوص سیکیورٹی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس بار عازمین حج کی سیکیورٹی پر پہلی مرتبہ خواتین اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ حجاج سے براہ راست رابطے کے لیے چھ زبانوں کے ماہرین بھی مقررکیے گئے ہیں۔