اسرائیل کے عالمی سطح پ بائیکاٹ کی مہم چلانے والی تحریک نے ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئے کینیڈا کی سب سےبڑی ٹرید یونین کو اسرائیل کے بائیکاٹ پر قائل کرلیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کینیڈا کی نجی شعبے میں قائم سب سے بڑی ٹریڈ یونین ’Unifor‘ نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے جاری تحریک کی حمایت، فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی تائید اور صہیونی ریاست کے جرائم کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کا بائیکاٹ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ ’یونفیور‘ کینیڈا کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین ہے جس کے ملک بھر میں خیال رہے کہ ’یونفیور‘ کینیڈا کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین ہے جس کے ملک بھر میں 3 لاکھ 10 ہزار ممبران ہیں۔
’یونیفور‘ نےیہ اعلان مانٹیوپا شہر میں منعقدہ اپنے سالانہ کنونشن میں کیا۔ ٹریڈ یونین کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالم گیر تحریک ’BDS‘ کی حمایت کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یونین سنہ 1967ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کی شدید مذمت کرتی ہے۔