جمعه 15/نوامبر/2024

جرمنی: اسرائیلی سرپرستی میں موسیقی میلہ، موسیقاروں کا بائیکاٹ

جمعہ 1-ستمبر-2017

جرمنی کے صدر مقام برلن میں اسرائیلی سفارت خانے کی سرپرستی میں ایک موسیقی میلے کے انعقاد پر جرمنی کے کئی موسیقاروں نے صہیونی ریاست کا بائیکاٹ اور فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے اس میلے میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برلن میں ’پاپ کالٹر‘ موسیقی میلے میں شرکت پر مدعو کیے گئے کئی موسیقاروں اور فن کاروں نے یہ کہہ کر شرکت سے انکار کردیا کہ یہ پروگرام اسرائیلی سفارت خانے کی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔ وہ فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے بائیکاٹ میں اس پروگرام میں شرکت نہیں کرسکتے۔

جرمنی کے ایک موسیقار گروپ’Young Fathers‘ نے نسل پرستی کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ینگ فادرز‘ گروپ فلسطینیوں کو ان کے وطن میں رہنے کاحق دینے کا پرزور حامی اور ان کے تمام حقوق کی حمایت کرتا ہے۔

ادھر امریکی موسیقار تھور سٹون مور نے موسیقی میلے کی انتظامی کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی سفارت خانے کی زیرسرپرستی پروگرام کو منسوخ کردے۔

ادھر موسیقی پروگرام’پاپ کولٹر‘ نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ اسرائیل اس پروگرام کی سرپرستی نہیں کررہا ہے تاہم اس پروگرام کے لیے اسرائیلی سفارت خانے نے 500 یورو کی رقم ادا کی ہےتاکہ اس میں شرکت کرنے والے اسرائیلی موسیقاروں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

مختصر لنک:

کاپی