قابض اسرائیلی حکام نے اتوار کے روز شمال مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوبی قصبے مسلیہ سے ایک نوعمر فلسطینی لڑکے کو گرفتار کر لیا۔
وفا نیوز ایجنسی کے مطابق چودہ سالہ وائل طارق ابو انعیم کو مسلیہ سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد قریبی میونسپلٹی الزبابدہ میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
الزبابدہ میونسپلٹی میں فلسطینی نوجوانوں اور قابض اسرائیلی کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں جنہیں منتشر کرنے کے لئے اشک آور گیس، صوتی بم اور ربڑ بلٹس کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ تاہم اس کارروائی میں کوئی شخص شہید یا زخمی نہیں ہوا۔