ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ بعض غذائیں عارضہ قلب کے خطرات میں غیرمعمولی حد تک اضافے کا موجب بن سکتی ہیں۔
بارسلونا میں یورپی آرگنائزیشن برائےامراض قلب کے نیشنل انسٹییٹوٹ کے پروفیسر بیکا جوسیلاھٹی نے بتایا کہ دل نمک کو زیادہ پسند نہیں کرتا۔ نمک سےمالا مال غذائیں امراض قلب کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہرسال نمک کے استعمال میں زیادتی کے باعث 25 لاکھ افراد کی اموات ہوتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق روزانہ زیادہ سے زیادہ پانچ گرام تک نمک استعمال کرنا چاہیے۔
عالمی تنظیم کےمطابق لوگ بین الاقوامی ادارہ صحت کی سفارشات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 80 سے 140 فی زیادہ نمک استعمال کرتے ہیں۔
یورپی پروفیسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے 12 سال تک نمک کے استعمال کے حوالے سے تحقیقات میں تو پتا چلا کہ زیادہ سےزیادہ لوگ 13.7 فی نمک یومیہ استعمال کرتے ہیں۔ نمک کے استعمال میں یہ زیادتی دل کے عارضے کا باعث ہے۔
کثرنمک خوری سے بلند فشار خون میں اضافہ ہوتا ہے جو کسی بھی وقت اچانک دل کے عارضے کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین نے رپورٹ کی تیاری میں 4630 خواتین اور مردوں کو شامل کیا۔ زیرمطالعہ افراد میں 25 سے 64 سال کی عمر کے افراد شامل کیے گئے ہیں۔