فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک یہودی کالونی کے قریب ایک یہودی آباد کاری نے اپنی گاڑی سے فلسطینی نوجوان کچل ڈالا جس کے نتیجے میں فلسطینی شدید زخمی ہوا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے جنوب مغربی قصبے حوسان کے قریب ایک یہودی آباد کار نے اپنی گاڑی فلسطینی نوجوان پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
مقامی سماجی کارکن یوسف ابو ماریا نے بتایا کہ یہودی آباد کار کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت خلیل محمود ابو ماریہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 32 سال اورآبائی تعلق الخلیل شہر کے شمالی قصبے بیت امر سے ہے۔ وہ بیتار علیت یہودی کالونی کے قریب سڑک پر سبزی اور پھل فروش کا کام کرتا ہے۔
فلسطینی شہری کو کچلنے کے بعد یہودی شرپسند موقع سے فرار ہوگیا۔ کچھ دیر بعد اسرائیلی ایمبولینس کے ذریعے محمود ابو ماریا کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔