جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کی حالت 1945ء کے برلن سے بدتر، جنگ فوری روکی جائے:چلی

منگل 16-جنوری-2024

 

چلی کے صدر گیبریلبورک نے صہیونی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں ہونے والی تباہی کی صورت حالکو عالمی جنگ کے اختتام پر 1945 میں جرمن شہر برلن میں ہونے والی تباہی اور نازیفوج کے نقصان سے بھی بدتر قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ جنگ کو فوری طورپرروکا جائے۔

 

گوئٹے مالا میںنئے صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کے موقع پر بورک نے غزہ میں فلسطینیوں کےگھروں کو پہنچنے والی تباہی کی نشاندہی کی، جس کی وجہ سے 1.9 ملین افراد بے گھرہوئے، جب کہ کھانے پینے کا سامان ختم ہو گیا اور شہری شدید بھوک اور سردی میں رہنےپر مجبور ہیں۔

 

بورک نے اسرائیلکے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملکجنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں حمایت کرتا ہے اور اس سلسلے میںجو اس کی ذمہ داری میں آتا ہے وہ کرے گا۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہنومبر میں چلی نے غزہ پر جنگ کے پس منظر میں تل ابیب سے اپنے سفیر کو مشاورت کے لیےواپس بلا لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی