غزہ میں جاریاسرائیلی بمباری اور نہتے فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کےروز مزید درجنوں فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کردیا گیا جس کے بعد ساتاکتوبر سے جاری جارحیت میں شہداء کی تعداد 24285 ہوگئی ہے۔
غزہ میں وزارتصحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ہر گذرتے لمحے میں شہادتوں اورزخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزارت صحت کے اساعلامیے کے مطابق زخمی فلسطینیوں کی تعداد اب 61154 ہو چکی ہے۔ یہ تعداد ساتاکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری اور ٹینکوں کی گولہ باری کے نتیجےمیں ہوئی ہے۔
غزہ کی جنگ کے ایکسو دن مکمل ہونے پر یومیہ اوسط اموات کی تعداد 239 سے زیادہ ہو گئی تھی۔ تاہماسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنگ حماس کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔
پچھلے چوبیسگھنٹوں کے دوران مزید 158 فلسطینی شہری شہید اور 320 زخمی ہو گئے ہیں۔