اسرائیلی فورسزنے آج پیر کے روز مغربی کنارے میں چھاپوں اور دراندازی کی مہم چلائی شروع کی جس میںدرجنوں فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔
قابض فوج نے الخلیلکے مشرق میں واقع قصبے بنی نعیم سے 26 افراد سمیت افراد کو گرفتار کر لیا۔
فلسطینی میڈیا نے26 افراد کے نام شائع کیے جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اسرائیلیفورسز نے بنی نعیم میں چھاپہ مہم کے دوران گرفتار کیا ہے۔ قابض فوج نے نابلس سے بھیمتعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
ادھر اسرائیلیفوج نے غرب اردن میں جاری کارروائیوں میں 70 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
قبل ازیں آج سوموار کو فلسطینی ٹیلی ویژن نےرپورٹ کیا کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں جلزون کیمپپر دھاوا بولا۔ اس دوران فوج نے ایکنوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔اس کے علاوہ اریحا شہر میںعقبہ جبر کیمپ پر ایک اور چھاپہ مارا۔
الاقصیٰ ٹی وی نےجلزون کیمپ میں بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ کی اطلاع دی ہے۔
درایں اثناء قدس نیٹ ورک نے عقبہجبر کیمپ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی افواج کے درمیان مسلح تصادم کی اطلاع دی۔
فلسطینی ٹیلی ویژن نے بتایاکہعقبہ جبر کیمپ میں تصادم کے دوران اسرائیلی فورسز کی گولیوں سے ایک نوجوان شدیدزخمی ہوگیا۔
دوسری جانب فلسطینیخبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے آج صبح سویرے الخلیل کے شمالمیں واقع عروب کیمپ میں ایک شہری کو اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ اسنے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کیمپ کی گلیوں میں تعینات فورسز نے شہری کو گرفتارکرنے سے پہلے اس کے گھر کی تلاشی لی۔
بعد ازاں قدس نیٹورک نے اطلاع دی کہ اسرائیلی افواج نے بیت المقدس شہر اور مغربی کنارے کے بیتونیہقصبے پر دھاوا بول دیا۔