جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہری اسرائیلی قید میں مسلسل 17 ویں سال میں داخل

جمعرات 14-ستمبر-2017

اسرائیلی جیلوں میں قید ایک فلسطینی شہری محمد یوسف شحادہ المقادمہ اپنی اسیری کے 16 سال مکمل کرنے کے بعد 17 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیری کے سترہویں میں سال میں داخل ہونے والے فلسطینی 38 سالہ شحادہ المقادمہ کا رہائشی تعلق غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے البریج سے ہے۔

شہداء واسیران فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ محمد المقادمہ کو اسرائیلی فوج نے 12 ستمبر 2001ء کو اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ملازمت کرتے تھے۔ ان پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ مل کر اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے، فوجیوں اور یہودی آباد کاروں پر حملوں کا الزام عاید کیا گیا۔ اسی الزام کے تحت اس پر مقدمہ چلایا گیا اور 22 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اڑتیس سالہ محمد المقادمہ 11 اپریل 1979ء کو غزہ میں پیدا ہوئے۔ وہ غیر شادی شدہ ہیں اور اس وقت اسرائیل کی صحرائی جیل نفحہ میں پابند سلاسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی