جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں پرامن مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد

اتوار 17-ستمبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کی ایک پرامن ریلی پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق بورین میں سیکڑوں فلسطینیوں نے صہیونی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری، یہودی غنڈہ گردی اور نسلی دیوار کی تعمیر جاری رکھنے کے خلاف جلوس نکالا۔ اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا، ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں برسائیں اور اشک آور گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

مقامی ذریعے کاکہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ اور ربڑ کی گولیوں کی بوچھاڑ کے نتیجے میں جابر قادوس نامی شہری شدید زخمی ہوئے۔  القادوس کے بازو پر آنسوگیس کا شیل اور جسم کے دوسرے حصوں پر ربر کی کئی گولیاں لگی ہیں جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ آنوگیس کی شیلنگ سے دسیوں فلسطینی دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی