جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ

جمعرات 21-ستمبر-2017

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایران کے جوہری پروگرام کےحوالے سے تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان پائے معاہدے کوختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں نیتن یاھو نے کہا کہ ایران دنیا کے لیے دوسرا شمالی کوریا بنتا جا رہا ہے۔ عالمی برادری کو تہران کے ساتھ امن معاہدہ ختم کرنے کے لیے جرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

نیتن یاھو نے کہا کہ ایران نے شام، عراق اور لبنان میں اپنی مداخلت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پائے معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد نہیں کیا۔ اس لیے دنیا کو تہران کےساتھ معاہدے کا از سرنو جائزہ لینا ہوگا۔

نیتن یاھو نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری یا تو ایران کے ساتھ طے پایا معاہدہ تبدیل کرے، یا اس میں ٹھوس اصلاحات لائے یا کالعدم قرار دے۔

مختصر لنک:

کاپی