جمعه 15/نوامبر/2024

آدھے فرانسیسی اسپتال کیوں نہیں جاتے؟

جمعہ 22-ستمبر-2017

ایک تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فرانس کے آدھے لوگ اسپتالوں میں نہیں جاتے اور اپنی بیماریوں کی تشخیص سے ڈرتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’BVA‘ نامی ایک فرم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک سروے کے دوران 78 فی صد رائے دہندگان نے بتایا کہ وہ اسپتالوں میں جانے اور اپنی بیماریوں کی تشخیص سے خوف زدہ رہے ہیں۔ اسی خوف کی بناء پر وہ اپنا معائنہ کرانے ڈاکٹروں کو دکھانے سے گریز کی پالیسی پر عمل پیرا رہے۔

سروے میں 50 فی صد نے بتایا کہ وہ محسوس کرتے تھے کہ انہیں کوئی بیماری ہے مگر ڈاکٹروں کو دکھانے سے اس لیے گریز کرتے کہ ہیں واقعی انہیں وہ بیماری لاحق نہ ہو۔ ان میں خواتین کی تعداد 83 فی صد تھی۔

رپورٹ کے مطابق 38 فی صد فرانسیسیوں نے بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقات کا وقت طے کرنے بعد اسے منسوخ کردیا جب کہ 25 فی صد نے بتایا کہ وہ ڈاکٹروں کے پاس جانے اور کسی قسم کی طبی تشخیص اور معائنے کے حامی نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق مریضوں نے ڈاکٹروں کے طرز عمل پرکڑی تنقید کی اور انہیں غیر مہذب قرار دیا۔

مختصر لنک:

کاپی