یکشنبه 17/نوامبر/2024

نیتن یاھو کا القدس میں یہودیوں کے لیے 2600 مکانات کی تعمیر کا حکم

جمعہ 22-ستمبر-2017

اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ بیت المقدس میں بیت صفافا کے مقام پر ’جبعات ھمطوس‘ یہودی کالونی میں مزید 2600 نئے مکانات کی منظوری دیتے ہوئے پورے شہر میں یہودی آباد کاری میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

عبرانی جریدہ ’یروشلم‘ میں اسرائیل کی حکمراں جماعت کے رکن اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے ایک بڑے ٹھیکیدار ’ایلن گورڈو‘ نے بتایا کہ وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس بالخصوص بیت صفافا میں اڑھائی ہزار سے زاید مکانات فوری طور مکمل کیے جائیں۔

اخباری رپورٹ کے مطابق ایلن گورڈو نے ’گیوات مشواہ‘ یہودی کالونی میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم شاہراہ بیگن کے پہلے فیز کی تعمیر کی منظوری دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گیلو یہودی کالونی کے رز مریزن روڈ کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔

گیوات ھمطوس میں یہودیوں کے لیے مکانات کی تعمیر کا منصوبہ کئی سال پرانا ہے۔ کالونی میں ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کے جاری رہنے کے باوجود یہ منصوبہ مکمل نہیں کیا جاسکا۔ نیتن یاھو نے اس منصوبے کی وجہ سے پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرکے جلد از جلد اسے مکمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت 2600 نئے مکانات کی تعمیر جلد مکمل کی جائے گی۔ ان میں سے 600 مکانات اسرائیل کے عرب شہریوں کے لیے تعمیر کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیاہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی