جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن:اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی بچے گرفتار کرلیے

اتوار 24-ستمبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران دو فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق قابض صہیونی فوج نے ہفتے کی شام الخلیل شہر کے وسط میں باب الزاویہ کے مقامپر تلاشی کے دوران دو بچوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ گرفتار ہونےوالے بچوں کی عمریں 14 سال بتائی جاتی ہیں اور ان کی شناخت سلیم محمد سلیم سموح اور حمدی خلیل اسماعیل القواسمہ کے نام سے کی گئی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شاہراہ شہداء پر جھڑپیں بھی ہوئیں۔ فلسطینیوں نے صہیونی فورسز پر سنگ باری کی۔
ادھر ایک دوسری پیش رفت میں اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے شہریوں کی جامہ تلاشی کی مہم بھی جاری رکھی۔ قابض فوج نے سعیر اور حلحول قصبوں کے داخلی راستے سیل کرکرکے فلسطینیوں کی گاڑیوں اور پیدل چلنے والے شہریوں کو گھنٹوں روکے رکھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی