یورپی یونین اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی
جمعہ 13-مئی-2022
یورپی یونین نے ایک مرتبہ پھر غلط سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب اسرائیل کو بہت نرم الفاظ میں ان 1200 فلسطینیوں کے مستقبل پر بات کی ہے جن کو ’’مسافر یطا‘‘ سے بے دخل کر دیا ہے۔ اس خطے کو ’’فائرنگ زون 918‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اسرائیل کی سپریم کورٹ نے ان فلسطینیوں کے آٹھ دیہات کو مسمار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یورپی یونین نے اسرائیل اور عالمی برادری کی پیروی میں اس واقعہ کو محض سیدھا سیدھا بیان کرنے پر ہی اکتفا کیا ہے اور فقط یہ کہا ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔