قابض اسرائیلی فوج نے قلقلیہ کے مشرق میں واقع النبی الیاس کے علاقے پر دھاوا بول دیا اور وہاں پر موجود فلسطینی کسانوں کو زیتون کے باغات میں کام کرنے سے روک دیا۔
اسرائیلی فوج نے کسانوں کو علاقے سے باہر نکال دیا اور انہیں اپنے باغات میں جانے سے روک دیا۔
ایک مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کا یہ حملہ غیر قانونی یہودی بستی معالے شمرون میں رہنے والے آبادکاروں کی جانب سے اشتعال انگیز اقدامات کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔