بیت المقدس ایک اور صلاح الدین ایوبی کا منتظر!
بدھ 6-دسمبر-2017
بیت المقدس عالم اسلام ہی نہیں دنیائے عیسائیت کے لیے بھی غیرمعمولی مذہبی اور روحانی اہمیت کا حامل مقام ہے۔ مسلمانوں کے لیے اس کی اہمیت اس لیے بھی دو چند ہے کہ یہ شہرمعراج مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام سفر اور مسلمانوں کی مذہبی علامت ہے۔ عیسائی القیامہ چرچ کی وجہ سے بیت المقدس مذہب کی علامت قرار دیتے یہں۔ مگر گذشتہ نصف صدی سے یہ شہر غاصب صہیونی ریاست کے ناجائز تسلط میں ہے۔ صہیونی دشمن نے جون 1967ء کی جنگ میں مشرقی بیت المقدس پرقبضہ جمایا جب کہ مغربی بیت المقدس پر صہیونی فوج نے سنہ 1948ء کی جنگ میں تسلط جمالیا تھا۔