اسرائیلی حکومت بھلے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو ریاستی طاقت کے ذریعے دبانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے مگر دوسری جانب صہیونی ریاست نے دوغلی پالیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عراق کے صوبہ کردستان کی آزادی کے لیےہونے والے ریفرینڈم اسپین کے صوبہ کیٹلان کی علاحدگی کے لیے ہونے والے ریفرینڈم کی بھی مکمل حمایت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی نائب وزیر دفاع ایلی بن ڈھان ایک بیان جسے ’0440‘ عبرانی نیوز ویب پورٹل نے شائع کیا ہے میں کہا ہےکہ ان کا ملک کیٹلانیا میں آزادی کے لیے ہونے والے ریفرینڈم کی حمایت کرتا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ اسپین کیٹلانیا کی علاحدگی کی مخالفت کرکے منافقت کا مظاہرہ کررہا ہے۔ صوبہ کیٹلانیا کو علاحدگی کا حق حاصل ہے۔
خیال رہے کہ اسپین فلسطینیوں کی آزادی کا پرزور حامی سمجھا جاتا ہے۔ صہیونی نائب وزیر نے کیٹلانیا صوبےکی علاحدگی کی حمایت تو کی مگر وہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت جسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے سے مسلسل انکار کرکے سب سے بڑے منافق کا کردار ادا کررہا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسپین کے صوبہ کیٹلانیا میں آزادی کے حق میں ہونے والے ریفرینڈم میں 90.9 فی صد لوگوں نے آزادی کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔