جمعه 15/نوامبر/2024

آباد کارکے مبینہ قاتلوں کےاہل خانہ سے صہیونی فوج کی بدسلوکی

جمعہ 6-اکتوبر-2017

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ابو الرب اور  جبل الدامونی کے مقامات پر چھاپہ مارے اور نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے سنہ1948ء کے مقبوضہ علاقے کفر قاسم میں چند روز قبل ایک یہودی آباد کار کے قتل کے الزام میں گرفتار دو فلسطینیوں کے اہل خانہ کو زدو کوب کیا اور دونوں قصبوں کے شہریوں کو ہراساں کرنے کے ساتھ انہیں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی فلسطین کے علاقے کفر قاسم کے میں ایک یہودی آباد کار کو قتل کردیا تھا۔ قابض نے اس الزام میں غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں یوسف کمیل اور محمد ابو الرب کو حراست میں لے لیا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے دونوں فلسطینیوں کے اہل خانہ اور  مقامی فلسطینی آبادی کو ہراساں کیا۔ فلسطینی شہریوں نے قابض فوج کے وحشیانہ چھاپوں کےخلاف جلوس نکالا۔اسرائیلی فوج نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

مختصر لنک:

کاپی