فلسطین کے علاقےغزہکی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ آج 110ویں روز جاری ہے۔
ہمارے نامہ نگارنے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی طیاروں اور توپ خانے سے آج بدھ کو خان یونس پر شدیدبمباری کی گئی جب کہ شہر کے مغربی حصے کا بدترین محاصرہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانبقابض فوج اور فلسطینی مجاھدین کے درمیان دو بہ دو لڑائی جاری ہے۔
فلسطینی ہلالاحمر نے کہا ہے کہ خان یونس میں اس کے ہیڈ کواٹر کے قریب اسرائیلی بمباری میں تینافراد شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
اطباء بلا حدودتنظیم نے خان یونس میں ناصر ہسپتال میں موجود تمام لوگوں، زخمیوں اور پناہ گزینوںکے حوالے سےتشویش کا اظہار کیا ہے۔ ادارے نے ہسپتال میں موجود تمام افراد کی حفاظتپر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہسپتال کے محاصرے کےبعد وہاں پر ایک نئے قتلعام کی تیاری جاری ہے۔
غزہ کے ہسپتالوںکی عمارتوں پر اسرائیلی فوج کی طرف سے اندھادھند بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کےنتیجے میں کئی ہسپتال تباہ ہوچکے ہیں۔
خان یونس پراسرائیلی فوج نے آج بدھ کی صبح سے شدید بمباری شروع کی ہے۔
قابض فوج نے خانیونس میں ناصر ہسپتال کے قریب مصطفیٰ حافظ اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میںوہاں پر موجود متعدد افراد شہید ہوگئے۔
مقامی طبی ذرائعنے بتایا کہ ناصر ہسپتال میں مزید 52شہداء کی لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے 120 افراد کو علاجکے لیے لایا گیا ہے۔