جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں 625000 طلباء تعلیم سے محروم ہیں: اقوام متحدہ

جمعرات 25-جنوری-2024

 

فلسطینی پناہ گزینوںکے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کیپٹی میں اس کے تمام اسکول جنگ کی وجہ سے بند کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے  تین لاکھ طلباء تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔

 

’اونروا‘، اقوام متحدہ کی تعلیمی اور سائنسی تنظیم (یونیسکو)،اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (UNICEF)نے بدھ کو عالمی یوم تعلیم کے موقع پر ایک مشترکہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی غزہجنگ کے آغاز سے 625000 سے زائد طلباءتعلیم سے محروم ہیں۔

 

تنظیموں نے تصدیقکی کہ جنگ کے نتیجے میں 22000 اساتذہ تعلیم کے شعبے میں اپنی ملازمتوں سے ہاتھدھو بیٹھے، جب کہ اس شعبے میں 75 فیصد اسکولوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ انہوںنے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا تاکہ فلسطینی طلباء اور اساتذہ بہ حفاظت تعلیم کیجانب واپس آسکیں۔

 

وزارت تعلیم نےاعلان کیا کہ گذشتہ ہفتے کی صبح تک 4327 طلباء و طالبات شہید اور 7819 دیگر زخمیہوئے۔ 231 اساتذہ اور منتظمین شہید ہوئے اور ان میں سے 756 مختلف زخمی ہوچکے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی