کیلے نے ان گنت فواید سے کسی کو انکار نہیں۔ اس نرم نازک پھل کے بہ اکثرت استعمال سے جہاں کئی طرح کے وٹامن کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے وہیں یہ میوہ عارضہ قلب اور دماغ کے عوارض سے بچاؤ میں بھی معاون ہے۔
امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگرآپ اپنے جسم میں پوٹائشیم کی مقدار بڑھانا چاہتے ہیں تو زیادہ کیلے کھائیں۔ اس طرح آپ کی صحت پر اس کے غیرمعمولی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کیلا کھانے سے دل اور دماغ کے عارضے سے بچا جاسکتا ہے۔
اخبار ’دی انڈی پنڈنٹ‘ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کیلے میں پوٹائیشیم می غیرمعمولی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ شریانوں کو سکڑنے اور انہیں تنگ ہونے سے بچاجاتا ہے۔
’الامبا‘ یونی ورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی تحقیق کے لیے چوہوں پر تجربہ کیا گیا۔ ایسے چوہے کو امراض قلب کے خطرے کا شکار تھے انہیں کیلے کی خوراک دی گئی۔
چوہوں کے تین گروپ بنائے گئے۔ ایک گروپ کو کم، دوسرے کو درمیانی اور تیسرے کو زیادہ مقدار میں کیلے کی خوراک دی گئی۔ کیلے کی زیادہ خوراک استعمال کرنے والے چوہوں کے جسم میں پوٹائیشیم کی مقدار بہت زیادہ پائی گئی۔ پوٹائیشم کی قلت انسان کے دماغ اور دل کے عارضے کا موجب بن سکتی ہے جب کہ کیلا پوٹائیشیم کی قلت کو پوری کرتا ہے۔