اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید ایک فلسطینیی شہری نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ حسن حسنین حسن شوکہ کو اسرائیل کی فوجی عدالت ’عوفر‘ کی جانب سے چھ ماہ انتظامی حراست کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف حسن شوکہ نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
شہداء فاؤنڈیشن کے مطابق حسن حسنین شوکہ اسلامی جہاد کے رکن ہیں۔ انہیں اسرائیلی حکام نے31 اگست 2017ء کو کئی ماہ کی انتظامی حراست کے بعد رہا کیا تھا، صرف ایک ماہ گذرنے کے بعد اسے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
حسن شوکہ اسرائیل کی فوجی جیل ’عوفر‘ کی بیرک 14 کے قید تنہائی کے ایک سیل میں قید ہیں۔