قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے مشرقی قصبے یطا میں الحلاوہ کالونی میں واقع فلسطینی شہریوں کے دو مکانات مسمار کردیے جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی بے مکان کی چھت سے محروم ہوگئے ہیں۔
مرکزاطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج اور مقامی سول انتظامیہ کی بھاری نفری نے الحلاوہ کالونی کا گھیراؤ کیا اور دو سگے بھائیوں محمد یونس ابو عرام اور خلیل یونس ابو عرام کے مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں بلڈوزروں کی مدد سے مسمار ک رڈالا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی سول انتظامیہ کے اہلکاروں اور فوج کی بھاری نفری نے دونوں گھروں کا محاصرہ کیا اور گھروں میں موجود فلسطینیوں کو گھیسٹ کر باہر نکالا۔ بعد ازاں دونوں گھروں کو بلڈوزر کی مدد سے مسمار کر ڈالا۔
گذشتہ شب اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے ان گھروں پر چھاپہ مار کر گھر میں کھڑی دو گاڑیوں کو قبضے میں لینے کے بعد نقدی اور زیورات بھی لوٹ لیے تھے۔