چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی فوجیوں کی فلسطینیوں کویرغمال بنا کرگھروں میں لوٹ مار

منگل 24-اکتوبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں قابض صہیونی فوج نے بیت فوریک کے مقام پر نہتے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی کی آڑ میں لوٹ مار کی ظالمانہ مہم کے دوران شہریوں کو نقدی،زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کو علی الصباح ڈاکو صفت صہیونی فوج کی بھاری نفری نابلس کے نواحی علاقے بیت فوریک میں داخل ہوئی اور فلسطینی شہریوں کے گھروں میں تلاشی کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم کردیا۔

لٹنے والے ایک فلسطینی شہری احمد حننی نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے  شہریوں کو ان کے گھروں میں یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔

اس کے علاوہ راہ گیروں کی جیبوں کی تلاشی لی گئی اور جس کے پاس جتنے پیسے تھے چھین لیے گئے۔ احمد نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے س کا شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد جیب کی تلاشی کی اور جیب میں موجود چار سو شیکل کی رقم بھی چھین لی۔

مختصر لنک:

کاپی