چهارشنبه 30/آوریل/2025

میری ’ٹویٹس‘ نے مجھے امریکا کا صدر بنایا:ٹرمپ

منگل 24-اکتوبر-2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پراپنی سرگرمیوں کا بھرپور دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ ’ٹوئٹر‘ پر میری ٹویٹس نے مجھے امریکا کا صدر بننے کا موقع فراہم کیا۔

’فاکس بزنس‘ نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر ’ٹوئٹر‘ نہ ہوتا یا میں ‘ٹوئٹر‘ پر سرگرم نہ ہوتا میرے لیے امریکا کا صدر بننا ممکن نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ نے میرے معاملے میں حدود سے تجاوز کیا۔ میری مہم کی کوریج غیرمنصفانہ انداز میں کی گئی۔ البتہ میں نے وہ اپنے ساتھ ذرائع ابلاغ میں ہونے والی نا انصافی کو ’ٹوئٹر‘ پر براہ راست اپنی ٹویٹس کے ذریعے ختم کیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ٹوئٹر‘ اپنا پیغام اپنی زبان میں براہ راست پہنچانے کا انتہائی مختصر ذریعہ ہے۔ آپ جیسے ہی لکھتے ہیں آپ کی بات دوسروں تک پہنچ جاتی ہے۔

انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ’فیس بک‘ ٹوئٹر اور انسٹا گرام کو بہت بڑے اور غیرمعمولی ابلاغی فورم قرار دیا۔

مختصر لنک:

کاپی