چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے اطراف میں اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پرمشقیں

جمعرات 26-اکتوبر-2017

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے اطراف میں مشقیں شروع کی ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے اسرائیلی فوج کی بھاری نفری غزہ کے قریب ایک میدان میں جمع کی گئی جس کے بعد فوج نے مشقوں کا آغاز کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں، فوجی ٹرکوں اور دیگر بھاری مشینری کے ساتھ غزہ کے اطراف  میں پہنچیں اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے مشقوں کا آغاز کردیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج کے کئی دستے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اتارے گئے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کے قریب یہودی کالونی کیبوسات اشکول کے آباد کاروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اگلے چند روز تک صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دن دو بجے تک فوجی ایریے کے قریب نہ آئیں۔

مختصر لنک:

کاپی